فوج نے منگل کی صبح شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے نوگام سیکٹر میں چار غیر ملکی جنگجووں کو ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک نوگام سیکٹر کے جنگلوں میں چھپے جنگجووں
کے ایک گروپ کو خودسپردگی اختیار کرنے کے لئے کہا، تاہم جدید ہتھیاروں سے لیس جنگجووں نے ایسا کرنے کے بجائے اپنی بندوقوں کے دھانے کھولے۔
انہوں نے بتایا کہ فوج نے جوابی کاروائی کی جس میں چار جنگجووں کو ہلاک جبکہ ایک کو زندہ گرفتار کیا گیا۔